مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک کے رہنماؤں کی طرف سے اسلامی جمہوریہ ایران کے نومنتخب صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کے نام علیحدہ علیحدہ تہنیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔
اطلاعات کے مطابق لاطینی امریکی ممالک ونزوئلا ، کیوبا اور نیکاراگوئہ کے صدور نے اپنے علیحدہ علیحدہ پیغامات میں اسلامی جمہوریہ ایران کے آٹھویں صدر سید ابراہیم رئیسی کو مبارکباد پیش کی ہے۔ ادھر آرمینیا کے نگراں وزير اعظم نے بھی ایران کے نئے صدر کو تہنیتی پیغام ارسال کیا ہے ۔ قزاقستان کے صدر قاسم توکایف نے بھی اپنے پیغام میں آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کو ایران کا نیا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔
بیلاروس کے صدرالیگزینڈر لوکاشنکو نے بھی ایران کے نئے صدر سید ابراہیم رئیسی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہاشات کا اظہار کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق تمام رہنماؤں نے اپنے پیغامات میں ایران کو علاقہ کا اہم اور قابل اعتماد ملک قراردیتے ہوئے باہمی تعلقات کو فروغ دینے پر زوردیا ہے۔ اس سے قبل، روس، پاکستان، عراق، شام، لبنان، فلسطین، ہندوستان اور بعض دیگر ممالک کے رہنما ایران کے نو منتخب صدرسید ابراہیم رئیسی کو مبارکباد پیش کرچکے ہیں۔
آپ کا تبصرہ